ارریہ:بہار میں ارریہ ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں آبروریزی کی مخالفت کرنے پر ایک خاتون کو چاقو مار کر قتل کر دیے جانے کا معاملہ روشنی میں آنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گڑھیا چکنی گاؤں کی پھیکني دیوی (45) جب کل شام اپنے گھر پر تنہا تھی تبھی گاؤں کے ہی چنٹو (22) اور افضل (23) نے زبردستی اس کے ساتھ آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر دونوں نے عورت کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج کے لئے ارریہ صدر اسپتال بھیجا گیا جہا ں اسکی سنگین حالت کو دیکھتے ڈاکٹروں نے کٹیہار صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق کٹیہار صدر اسپتال سے بہتر علاج کے لئے خاتون کو بھاگلپور لے جایا جا رہا تھا تبھی دیر رات راستے میں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔