کولکاتہ:مغربی بنگال پولیس نے گذشتہ دنوں ہوئے وویکانند فلائی اوور حادثے کے سلسلے میں فلائی اوور تعمیر کرنے والی کمپنی آئی وی آر سی ایل کے ایک اعلی افسر رنجیت بھٹاچاریہ کو کل گرفتار کرلیا۔حادثے میں فلائی اوور کے اچانک منہدم ہوجانے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔ حادثے کے بعد سے ہی بھٹاچاریہ بیمار ہوگئے تھے اور ایک دن قبل ہی انہیں اسپتال سے چھٹی ملی تھی۔پولیس کے مطابق بھٹاچاریہ کمپنی کے اسسٹنٹ چے ئرمین (پروجیکٹ نگرانی سیل) ہیں اور کل انہیں اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں پولیس ہیڈکوارٹر لے جایاگیا جہاں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مسٹر بھٹاچاریہ کی گرفتاری کے ساتھ ہی کمپنی کے گرفتار افسران کی تعداد نو ہوگئی ہے ۔