لکھنؤ : بیگم حضرت محل کے ۱۵۷ویں یوم شہادت کے موقع پر جمعرات کو بیگم حضرت محل پارک میں مذاکرہ کا انعقاد کیاگیااور انہیںخراج عقیدت پیش کیاگیا ۔پروگرام میںمہمان خصوصی کے طور پر موجود اے پی سی پروین کمار نے یوم آزادی بیگم حضرت محل کے کارناموں پر روشنی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بیگم محل کا آزادی کی تحریک میں بہت بڑ احصہ ہے ۔ ایسے میں ان کی شخصیت اور کارناموں سے نوجوانوں کو معلومات فراہم کرانا بھی انہیں سچی خراج عقیدت ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ وقتاً فوقتا ایسے پروگراموں کا انعقاد کیاجائے جس سے نوجوانوںکو اس کے بارے میں معلومات فراہم ہوسکے ۔
بیگم حضرت محل میموریل سوسائٹی کی جانب سے منعقد پروگرام میں مقررین نے بیگم حضرت محل کی سوانح کو نصاب شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔اسی کے ساتھ بیگم کے نام پر بنے پارک میں عاشق و معشوق کو بے پرواہ آنے جانے پر تشویش اظہار کیاگیا ۔مذاکرہ میں شامل مقرر کی شکل میں ڈاکٹر شمیم احمد نے کہاکہ بیگم حضرت محل نے ملک کیلئے جو کام کیا اس نے مردوں کے بھی چھکے چھڑادیئے ۔ان کی شہادت کو دیارکھنے کے لئے ان کی سوانح کو اسکولی نصاب میںشامل کیاجائے ۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے سوسائٹی کے چیئر مین عبدالناصر نے کہاکہ پارک میں اکثر کئی جوڑے موجود رہتے ہیں۔ اس کیلئے کم از کم چار خاتون پولیس کو وہاں تعینات کرناچاہئے۔