نئی دہلی:مدراس ہائی کورٹ میں چھ ججوں اور راجستھان ہائی کورٹ میں سات ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی گئی ہے ۔قانون و انصاف کی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے وی بھارتی دسن، دی، کرشن کمار، ایس ایس سندر، ایم بی مرلی دھرن، پی کلیاراسن اور بی گوکل داس کو مدراس ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا ہے ۔سینئرٹی کے لحاظ سے ان کے عہدہ سنبھالنے کے دس سے ان کی تعیناتی نافذ العمل ہوگی۔صدر جمہوریہ نے مسٹر گنگا رام مول چندانی، دیپیک مہیشوری، وجے مار ویاس، کیلاش چندر شرما، گوردھن بردھر، پنکج بھنڈاری اور دنیش چندر سومانی کی راجستھان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعیناتی کی ہے ۔مسٹر شرما کی تعیناتی 31 دسمبر 2017 تک کے لئے جبکہ دیگر چھ ججوں کی تعیناتی دو برس کے لئے کی گئی ہے ۔ ان تمام ججوں کی تقرری کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے نافذ العمل ہوگی۔