کولکاتا: مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا میں گزشتہ دنوں پہلے وویکانند فلائی اوور حادثہ کے سلسلے میں فلائی اوور بنانے والی کمپنی آئی وی آر سی ایل کے ایکزیکٹیو منیجر نیلائے رائے کو کل گرفتار کرلیا۔ رائے کی گرفتاری کے بعد کمپنی کے گرفتار حکام کی تعداد 10 ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق رائے کو زیر تعمیر پُل کیلئے کام کر رہے ورکروں کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ ورکروں نے پولیس کے دی گئی اطلاع میں بتایا تھا کہ انہوں نے رائے سے پُل کے کمزور ہونے کی شکایت کی تھی لیکن اس کے باوجود رائے نے انہیں پُل پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ حادثہ میں فلائی اوور کے اچانک منہدم ہوجانے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔ حادثہ کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اس کی جانچ کیلئے چھ رکنی اعلی سطحی جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی۔