نئی دہلی: اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی منائی جائے گی۔عالمی ادارے میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے ٹوئیٹر پر کہا کہ بابا صاحب کی جینتی کا اہتمام خاص طور سے سماجی نابرابری کو دور کرنے اور سب کی ترقی کی کوششوں پر مرکوز رہے گا۔اقوام متحدہ نے گزشتہ سال 25 ستمبر کو سب کی ترقی کے لئے کچھ ہدف مقرر کئے تھے ۔ جس میں غریبی کے خاتمہ، کرہ ارض کے تحفظ اور سبھی کے لئے خوشحالی یقینی بنانے کے لئے 17 خاص مقاصد شامل ہیں اقوام متحدہ نے ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے 15 سال کی مدت مقرر کی ہے ۔بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی 14 اپریل کو ہے ۔