بریسلز حملوں سے متعلق کچھ مزید مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے-
فرانسیسی اخبار لوفیگارو نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بیلجیئم کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو کچھ ایسے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق بریسلز حملوں سے ہے –
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بریسلز ہوائی اڈہ اور میٹرو اسٹیشن پر گذشتہ مہینے ہوئے حملوں کے سلسلے میں کئی افراد کو گرفتاریاں انجام دی ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تفصیل سے بتانا ابھی ممکن نہیں ہے لیکن بعد میں اس سلسلے میں اطلاعات فراہم کی جائیں گی-
دوسری طرف یہ بتایا جا رہا ہے کہ پیرس حملوں کے مشکوک ملزم محمد عبرینی کو جمعے کو گرفتار کر لیا گیا ہے – بیلجیئم کے ایک ٹی وی چینل نے بریسلز کے ایک ضلع میں اسے حراست میں لیئے جانے کی اطلاع دی- پولیس ذرائع نے بتایا کہ عبرینی کی گرفتاری کی جگہ یا صورت حال کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے لیکن وی آر ٹی وی نے بتایا کہ یہ بریسلز کے ” اندیر لیسٹ” ضلع میں ہوا جو پیرس حملوں سے مربوط کئی مشکوک افراد کا ٹھکانہ ہے-
اس سے قبل بیلجیئم پولیس نے گذشتہ مہینے بریسلز ہوائی اڈے پر خود کش حملے میں بچ جانے والے تیسرے ملزم کا ویڈیو جاری کر کے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے-
واضح رہے کہ بائیس مارچ کو بریسلز ہوائی اڈے سمیت بریسلز میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوئے تھے جن میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے-