سدھارتھ نگر: اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع میں پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور کڑورں روپے کی املاک جل کر راکھ ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ضلع کے اسکا بازار قصبہ میں کل شام پٹاخے کی ایک دوکان میں اچانک آگ لگنے سے ہوئے دھماکہ میں آتش بازی کے تاجر سمیع اللہ کے 16 سالہ لڑکے شاہد کی موت ہوگئی جبکہ انکے بھائی سمیت دو لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو گورکھپور میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
آتشزدگی کا ایک دیگر واقعہ کل شام تحصیل اٹادہ کے حردئی جوت گاؤں میں ہوا جہاں 55 سالہ اجودھیا کی جھلس کر موت ہوگئی جبکہ لکشمن پور گاؤں میں آگ لگنے کے واقعہ میں 30 سالہ کلاوتی ضلع اسپتال میں علاج کے دوران چل بسی۔انہوں نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے ایک اور واقعہ میں پرسوہیا تیواری گاؤں میں گنگارام سنگین طور سے جھلس گیا۔ اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ضلع میں اس موت میں آگ لگنے کے 12 سے زیادہ واقعات میں قریب دو کروڑ کی املاک جل کر خاک ہوگئی جس میں بڑے پیمانے پر کھیت میں کھڑی فصلیں بھی شامل ہیں ۔