سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کے مابین سری نگر این آئی ٹی کے مسئلے پر ٹویٹر جنگ چل رہی ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے این آئی ٹی مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثنا مسٹر عبداللہ نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اتحاد حکومت نے تو کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔مرکزی شہری ترقی کے وزیر مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر کہا ‘پربھو چاولا جی این آئی ٹی سری نگر میں جو بھی ہوا وہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے ، میں سیکولر افراد کو اس معاملے پر خاموش رہنے کیلئے لعنت بھیجتا ہوں’۔مسٹر نائیڈو نے اس ٹویٹ کے جواب میں مسٹر عمر نے لکھا ‘جموں اور کشمیر میں آپ کی ہی وزیر اعلی ہیں اور انہوں نے کہاکہ یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ، تو کیا اس سے وہ دوہری دکھاوے کی سیکولر ہوجاتی ہیں’۔واضح رہے کہ ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت ہے اور محبوبہ مفتی وزیر اعلی ہیں۔