پرتھ: فرانسیسی کمپنی ”ٹوٹل ایس اے ” کے سی ای او نے آج کہا ہے کہ ایران کے توانائی سیکٹر سے دوبارہ تعلق قائم کرنے کا مقصد گیس اور پیٹرولیم حاصل کرنا ہے ۔ میٹرک پویان نے بین الاقوامی رقیق قدرتی گیس کانفرنس میں کہا ” ہماری ترجیح گیس اور پیٹرول ہے ۔تاہم کہا کہ کمپنی نے ابھی تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے ۔
رائٹر کے رابطہ کرنے پر نائیجریائی فوج کے ترجمان نے اجتماعی تدفین کے الزامات پر رائے زنی کرنے سے انکار کردیا۔ جنوری میں فوجی سربراہ نے انکوائری کو بتایا کہ اس کے فوجیوں نے چھاپہ کے دوران مناسب طریقہ سے کارروائی کی تھی۔کدونا میں ریاستی حکومت کے سکریٹری بلا راب لاول نے انکوائری کو بتایا کہ خفیہ طریقہ سے دفنائی گئی لاشیں فرقہ کے ممبران کی تھیں۔ایجنسی انٹرنیشنل نائیجریا نے کہا کہ کدونا ریاستی حکومت کے یہ انکشافات کہ ہزاروں شیعوں کو گولی مارکر اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیاتھا اس زیادتی کے ذمہ داری کو قانون کے حوالے کرنے کی جانب پہلا قدم ہے ۔ضروری ہے کہ ان قبروں کا تحفظ کیا جائے تاکہ آزادانہ فارنسک جانچ کی جائے ۔شیعہ فرقہ نے پہلے کہا تھا کہ اس کے ایک ہزار ممبران کو ہلاک کیاگیا ہے ۔ انکوائری کو جرمانہ لگانے اور معاوضہ دینے کا اختیار ہے ۔نائیجریا کی آبادی کا بیشترحصہ سنی ہے جن میں بوکو حرام کے جنگجو بھی شامل ہیں جو 2009 سے اب تک حملے کرکے ہزاروں لوگوں کو مار چکے ہیں۔18 کروڑ کی آبادی میں کئی لاکھ شیعہ ہیں جنہیں شیعہ ایران میں آئے 1979 کے انقلاب سے تحریک ملی تھی۔