اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے دیو گاؤں علاقہ میں بدمعاش صراف بھائیوں سے لاکھوں روپے کے زیورات اور کچھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ہنورگنج میں واقع زیورات کی دوکان بند کرنے کے بعد کل رات پنکج اور اس کا بھائی نیرج موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے ۔ اونچ گاؤں کے پاس دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بدمعاشوں نے انہیں روک لیا اور ڈرا دھمکا کر دو کلوچاندی 30 گرام سونا اور قریب 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اس ضمن میں معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ پولیس لٹیروں کو تلاش کررہی ہے ۔