تیج پور: ہندستان کے دورہ پر آئے شاہی جوڑے ڈچیز آف کینبرج کیٹ میڈلٹن اور پرنس ویلیم نے عالمی شہرت یافتہ قاضی رنگا نیشنل پارک کے باگوری رینج میں آج جیپ سفاری کا لطف اٹھایا۔شاہی جوڑی نے کھلی جیپ میں تقریباً ایک گھنٹے تک نیشنل پارک کی سیر کی۔
اس دوران ان کے ساتھ وہاں کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ وہ شام کے وقت نیشنل پارک کے پاس ہی واقع ماڈل گاؤں بھی جائیں گے ۔
یہ لوگ کل شام یہاں پہنچے تھے ۔ وزیر اعلی ترون گوگوئی اور ان کی بیوی ڈالی گوگوئی نے ہوائی اڈہ پر ان کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا تھا۔انہوں نے قاضی رنگا کے پاس واقع دپلو ریور لاج میں رات میں قیام کیا اور مقامی فنکاروں کی جانب سے پیش ثقافتی پروگراموں کا لطف بھی اٹھایا۔