لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی روی داس مہروترا نے او سی آر بلڈنگ میں بے سہاروں، معذوروں اور بیواؤں میں کمبل تقسیم کئے۔اس موقع پر او سی آر میں منعقد تقریب میں مسٹر مہروترا نے کہا کہ کمزوروں اور مجبوروں کی مدد کرنا ہی حقیقی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورتمندوں کی مدد کیلئے ہر ایک کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ بے سہارا اور کمزوروں میں کمبل کی تقسیم علاقائی رکن اسمبلی کی موجودگی میں ہونا چاہئے۔