اجمیر:اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پرآج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے مخملی چادر پیش کی گئی۔محترمہ گاندھی کی چادر لے کر قومی اقلیتی محکمہ کے صدر خورشید احمد اور قومی جنرل سکریٹری ارشاد بیگ درگاہ شریف پہنچے ۔ ان کے ساتھ سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت، ریاستی صدر سچن پائلٹ، اپوزیشن کے لیڈر رامیشور لال ڈوڈی سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکن موجود تھے ۔زیارت کے بعد درگاہ کمیٹی اور انجمن کی جانب سے دستار بندی کی گئی۔ اقلیتی سیل کے شہر کے صدر عبدالرشید نے کہا خواجہ صاحب کی عظیم الشان مرتبہ ہونے کے سبب درگاہ شریف میں کافی بھیڑ بھاڑ رہی اور درگاہ میں چادر چڑھانے کے دوران پولیس کو بھاری مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھیڑ کی وجہ سے چادر کو کئی جگہ روکنا پڑا اور محترمہ گاندھی کے پیغام کو نہیں پڑھا جاسکا۔ محترمہ گاندھی کی جانب سے امن و امان اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔