نئی دہلی: دہلی میٹرو کی رٹھالا سے دلشاد گارڈن کے درمیان چلنے والی سرخ لائن پر آج بجلی کے تار ٹوٹنے کی وجہ سے سروس بری طرح متاثر ہوئی۔ تار ٹوٹتے ہی اس لائن پر ٹرینوں کی ٹریفک رک گئی اور پوری لائن پر متعدد ٹرینیں کھڑی رہیں اور ان میں بڑی تعداد میں مسافر پھنسے رہے ۔ لوگوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں ایک گھنٹے سے بھی زیادہ کی تاخیر ہوئی۔ دارالحکومت میں طاق و جفت منصوبے کے نافذ ہونے کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں اچھی خاصی بھیڑ تھی۔ ریڈ لائن کے اسٹیشنوں سے مسافروں کو واپس لوٹنا پڑا۔ اسٹیشنوں پر تکنیکی خرابی کے بارے میں اعلان کئے جانے پر مسافر بڑی تعداد میں لوٹنے لگے ۔