اسلام آباد، 9جنوری (یو این آئی) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اپنے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں آج جوابدہی بیورو کی عدالت میں حاضر ہوئے لیکن ان کے وکیل فاروق نائک کی اپیل پر عدالت نے سماعت 18 جنوری تک کے لئیملتوی کردی۔وکیل صفائی نے اپنے موکل کے خلاف الزامات کے سلسلے میں اپنی دلیل آئندہ تاریخ کو پیش کرنے کی درخواست کی اور اسکے بعد سماعت 18 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔آصف علی زرداری کو سخت سیکورٹی بندوبست میں جوابدہی بیورو کے جج محمد بشیر کی عدالت میں لایا گیا۔ عدالت کے باہر بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسیز تعینات تھے۔ اس سے قبل زرداری سیکورٹی وجوہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔