لکھنؤ، 9 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو کے آبائی گاؤں سیفئی کی ایک تقریب میں فلم اسٹار مادھوری دکشت کے ٹھمکوں کے دوران جم کر کرسیاں چلیں۔شامیانہ میں موجود نوجوان آگے آنا چاہتے تھے۔ پولیس نے انہیں روکا تو انہوں نے غصہ میں آکر کرسیاں چلانی شروع کردیں۔ پولیس کو لاٹھیوں سے انہیں روکنا پڑا۔سلمان خان اور مادھوری دکشت سمیت کئی اداکاروں نے اس تقریب میں شرکت کی اس لئے بھیڑ دوسرے دنوں کے مقابلے زیادہ اور بے قابو تھی۔ حالانکہ پولیس نے دعوی کیا تھا کہ سیکورٹی بندوبست ایسا ہوگا کہ پرندہ بھی پر نہ مار سکے گا۔