کیوٹو:ایکواڈور میں کل ایک بار پھر زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.0ناپی گئی۔امریکی محکمہ جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز پورٹوویجو سے 100کلو میٹر دور 10کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے ۔واضح رہے کہ ایکواڈور میں گزشتہ ہفتے کو آئے 7.8کی شدت والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 587تک پہنچ چکی ہے جبکہ چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔