کوٹزاکولکوس:میکسکو کی نیشنل آئیل کمپنی پامیکس کے بیراکنج ریاست کے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے ۔پامیکس نے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیاہے ۔پامیکس کے چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او)جوش اینٹونیو گونزالیز آنیا نے بدھ کوجائے حادثے کا دورہ کرنے کے بعد کہاکہ فی الحال دھماکے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔اس حادثے میں 136افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 13کی حالت نازک ہے ،دھماکے کے بعد 18افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔اس حادثے کے بعد سکیورٹی دستوں نے پلانٹ میں لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی لگادی ہے ۔پلانٹ کے باہر زیادہ تر افسر خود کو دھویں سے بچانے کے لئے نیلے رنگ کا ماسک پہنے ہوئے جبکہ ملازمین کے رشتہ دار وہاں یکجا ہوکر لاپتہ ملازمین کے بارے میں معلومات مانگتے نظر آئے ۔