امروہہ: دہلی کی روہنی عدالت میں پیشی کے بعد بریلی جیل لے جائے جا رہے ایک زیر سماعت قیدی اتر پردیش میں ھاپوڑ-امروہہ ضلع کی سرحد پر کل شام چلتی ٹرین سے کود کر فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تین پولیس والے بریلی جیل سے مظفرنگر کے بھوراکلاں میں رہنے والے زیر سماعت قیدی آدیش کو پیشی کے پولیس والے انٹر سٹی سے قیدی کو لے کر بریلی جا رہے تھے ۔ٹرین جب برج گھاٹ گنگا پل پر دھیمی ہوئی تو قیدی پولیس والوں کو چکمہ دے کر ٹرین سے کود کربھاگ گیا۔ اس ضمن میں جی آر پی کے گجرولہ تھانے میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس فرار قیدی کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔ قیدی کی حفاظت پر مامور تینوں پولیس والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے ۔