مہوبہ: اتر پردیش میں مہوبہ کے کبرئي علاقے میں آج اقتصادی تنگی سے دوچار دو الگ الگ خاندانوں میں ایک نوجوان لڑکا اور ایک خاتون نے خود کشی کر لی۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ سنگھ نے بتایا کہ سچیرا گاؤں میں برداني کے 20 سالہ بیٹے برم بابو نے زہریلی شئی کھا کر خودکشی کر لی۔ متوفی آٹو چلا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ انتہائی کم آمدنی میں اہل خانہ کا پیٹ بھرنے ناکام ہو نے کی وجہ وہ پریشان رہتا تھا۔ دوسرا واقعہ گنج کا ہے جہاں راجو کشواہا کی بیوی رانی (30) نے پھانسی لگا کر خود شی کرلی ۔مالی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ھونے کی بات بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔