نئی دہلی :صنعتی و تجارتی انجمن فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) کے آڈیٹوریم میں پچھلے پہر زبردست آگ لگ جانے سے نیچرل ہسٹری نیشنل میوزیم تباہ ہوگیا۔ آتش نشاں عملے کے دوارکان کے بھی جھلس جانے ی اطلاع ہے ۔یہ واقعہ آج ی اولین ساعتوں میں کوئی پونے دو بجے رونما ہوا۔نئی دہلی علاقے کے ڈپٹی پولس کمشنر کے مطابق آگ عمارت کی بالائی منزل میں لگی اور جلد ہی دوسری منزلوں تک پھیل گئی۔جائے حادثہ پرپہنچنے والی کوئی 40 دمکل گاڑیوں نے تقریباً چارگھنٹوں کی کوشش کے بعد شعلوں کو خاموش کیا۔ شعلوں کی زد میں آکر شدید طور پر جھلس جانے والے فائر بریگیڈ کے دونوں جوانوں کو نازک حالت میں یہاں آرایم ایل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ آگ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے .