اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے یمن میں امن عمل کے بارے میں 30 دن کے اندر وسیع منصوبہ پیش کرنے کے لئے کہا ہے ۔15 ممالک کی رکنیت والی سلامتی کونسل نے غیر متوقع طور پر بیان جاری کر کہا کہ مسٹر مون یمن میں مقرر اپنے خصوصی ایلچی اسمائیل شیخ احمد سے یہ پوچھیں کہ وہ یمن میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ مسٹر مون کو اس بارے میں 30 دن کے اندر اندر بتانے کے لئے کہا گیا ہے ۔خیال رہے کہ یمن میں جاری جدوجہد میں اب تک 6200 سے زائد افراد ہلاک اور 25 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔یمن میں جاری لڑائی میں سرگرم سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فوج اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان 10 اپریل سے تھوڑی بہت جنگ بندی ہے ۔