ٹوکیو:جاپانی حکومت جنوبی علاقہ میں آئے حالیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لئے 500 ارب یان یعنی ساڑھے چار ارب ڈالر کا اضافی بجٹ تیار کرے گا۔وزیراعظم شنزوآبے نے اتوار کے روز اپنی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ تعمیر نو کے اخراجات کے لئے فاضل بجٹ پیکیج تیار کرے ۔حکومت 13 مئی کو کابینہ سے اس کی منظوری حاصل کرے گی اور یکم جون تک جب پارلیمنٹ کا رروائی اجلاس ختم ہوگا، اسے نافذ کردے گی۔