نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش ودھوڑی نے دہلی میں ماحولیاتی آلودگی اور جام کی بڑھتے ہوئے مسئلہ کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ وہ جفت او رطاق کی نوٹنکی کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک جام کا مسئلہ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اٹھاتے ہوئے مسٹر ودھوڑی نے کہا کہ مسٹر کیجریوال جفت اور طاق کی نوٹنکی کر رہے ہیں اور اس کی آڑ میں اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، ان کا اصل میں دہلی کے عوام کی تکلیفوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر وہ ان باتوں سے سچ مچ پریشان ہوتے تو میٹرو فیس ۔چار کا کام اب تک شروع ہو چکا ہوتا. منصوبے کے مطابق فیس چار پر میٹرو کا کام 2015 میں ہی شروع ہو جانا تھا. انہوں نے کہا دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی جانب سے منصوبے کی مکمل رپورٹ دہلی حکومت کو سونپی جا چکی ہے ، لیکن کیجریوال حکومت اس فائل کودبائے بیٹھی ہے ۔ فیس چار کے تحت دوارکا سے باہری دہلی کے کئی گھنی آبادی والے علاقوں کو شامل کیا جانا ہے ۔ کام شروع نہیں ہونے کی وجہ سے بیرونی دہلی کے ان علاقوں میں روز افزوں جام لگا رہتا ہے جس سے 30 لاکھ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔مسٹر ودھوڑی نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ دہلی کے عوام کی پریشانی کے پیش نظراس میں مداخلت کرے اور منصوبے کا کام جلد شروع کرنے کا انتظام کرے ۔