مدورئی:تمل ناڈو میں الیکشن کمیشن کے ایک عملے نے مدورئی ضلع کے چتم پٹی ٹول پلازا پر آج ایک خاتون کے پاس سے 50لاکھ روپے ضبط کئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عملے کے افسروں نے آج صبح ایک اومنی بس کو روک کر مسافروں کے سامان کی تلاشی لی تو رادھا نامی ایک خاتون کے بیگ سے 50لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔خاتون کے پاس اتنی بڑی رقم رکھنے کے لئے کوئی قانونی دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے افسروں نے یہ رقم ضبط کرلی۔ضلع افسر اور الیکشن کمیشن کے ویر راگھو نے ضبط رقم کا معائنہ کیا۔ریاست میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے بڑی رقم اور ہتھیاروں وغیرہ کی سخت تفتیش کی جارہی ہے اوران سے متعلق قانونی دستاویز نہ ملنے پر انہیں ضبط بھی کیا جارہا ہے ۔