سڈنی:جنوبی بحرالکاہل میں واقع وناتو جزیرے کے ساحل پر آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی محکمہ کے مطابق ریختر پیمانہ پر زلزلے کی شدت 7.3 درج کی گئی جبکہ ہندوستان کے قومی زلزلہ سائنس سینٹر کے مطابق رات ایک بج کر تین منٹ پر آئے اس زلزلے کی شدت ریختر پیمانہ پر 7.0 تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں سانتو شہر کے 95 کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلہ سے کسی طرح کے نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر سے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ وناتو’پیسفک رنگ آف فائر’ کے علاقے میں آتا ہے اور ٹیکٹونک پلیٹوں کے کھسکنے کی وجہ سے یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔