بھوپال:کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کی چھوٹی بیٹی کرنیکا سنگھ کا آج صبح یہاں ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ انہیں کینسرکا عارضہ لاحق تھاکرنیکا نے ساکیت کے میکس اسپتال میں صبح کوئی سوا پانچ بجے آخری سانس لی۔ ان کا جسد خاکی احمد آباد لے جایا گیا ہے ۔ وہ گجرات میں بیاہی گئی تھیں۔کرنیکاکا کافی دنوں تک امریکہ میں بھی علاج چلا تھا. دگ وجے سنگھ کے ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔