کلکتہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں بم پھٹنے سے چار افراد کی موت اور 6افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ مالدہ ضلع کے مرکزی علاقہ کے بائشنگر میں پیش آیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ لوگ کروڈ بم بنارہے تھے ۔پولس اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ کہیں یہ بم سازی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جارہا ہے ۔اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔یہ علاقہ کالیاچک بلاک میں واقع ہے ۔اسی علاقہ میں اس سال کے شروع میں پیغمبر اسلام ﷺکی توہین کے خلاف مظاہرے میں تشدد ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا ۔خیا ل رہے کہ مغربی بنگال میں آخری مرحلے کی پولنگ 5مئی کو ہوگی ۔مالدہ ضلع کے ایس پی سید وقار رضا نے کہا کہ جس علاقے میں دھماکہ ہوا ہے وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔جس گھر میں بم بنایا جارہا تھا اس گھر کے مالک کا نام غیاث شیخ ہے ۔غیاث اس وقت فرار ہے ۔مالدہ میں 17اپریل کو ہی پولنگ ہوگئی تھی ۔زخمیوں کو مالدہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا ۔