کیپ کیناویرل:خلائی سائنسدانوں نے تین ایسے سیاروں کے بارے میں پتہ لگایا ہے جہاں کا ماحول زمین کے ماحول کی طرح ہی ہے جس سے امید کی جا رہی ہے کہ ان سیاروں پر زندگی کے امکانات ہو سکتے ہیں۔سائنسی تحقیقی جرنل ‘نیچر’میں شائع اور اس کے اہم محقق بیلجیم کے مائیکل گلین نے کل بتایا کہ تینوں سیارے زہرہ، زمین اور مریخ کی سطح پر ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی سطح پر پانی مائع حالت میں ہو سکتا ہے اور زندگی کا امکانات بھی یہاں موجود ہو سکتے ہیں۔مسٹر گلین نے کہا، ”دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے موجودہ ٹیکنالوجی سے اپنے ماحولیاتی ساخت کے مطالعہ کے لئے موزوں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان سیاروں کا واقعی مطالعہ کر سکتے ہیں اور وہاں زندگی کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں”۔
تحقیق سے منسلک سائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ سیارے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ خلائی سائنس کے لئے یہ ایک زبردست موقع ہے ۔ اس کی تحقیق اور تلاش چیلي کے لا سلہ علاقے کے تحقیقی مرکز میں واقع دوربین کے استعمال سے کی گئی۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ تلاش کئے گئے سیاروں کا سائز تقریبا زمین کے برابر ھے ۔خلائی سائنسدانوں نے سولر سسٹم سے باہر دو ہزار سے زیادہ سیاروں کے بارے میں پتہ لگایا ہے اور ماحول میں گیس سے متعلق بایو لاجیکل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے ۔