لاہور:پاکستانی فوجی عدالتوں نے 11خطرناک دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی ہے اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اس سزا کی تصدیق کردی ہے ۔فوج نے بتایا کہ یہ تمام 11دہشت گرد سنگین جرائم میں ملوث تھے جس میں قتل ،شہریوں کا اغوا،فوج پر حملے ،اسکول اور مواصلاتی عمارتوں کی تباہی شامل ہے ۔انٹر سروسیز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر)نے بتایا کہ فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز ان 11دہشت گردوں کو موت کی سزا دینے کی تصدیق کردی۔فوج کے حکام نے دہشت گردوں کی معلومات ،مقدمے کی تفصیل سمیت دیگر اطلاعات جاری کردی ہیں۔