غازی آباد:اترپردیش میں غازی آباد کے کوی نگر علاقہ میں کل رات بدمعاش طلائی زیورات کے ایک تاجر کو ڈرا دھمکا کر لاکھوں روپے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ کوی نگر علاقہ میں زیورات کے تاجر گوند نگر میں رہنے والے سنجیو جیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے ۔ اس دوران انگوٹھی دکھانے کے بہانے تین بدمعاش انکی دوکان پر آئے اور دھمکیاں دے کر پانچ کلو چاندی کے زیورات ۔106 گرام طلائی زیور اور تقریباً 9 ہزار روپے نقد لوٹ کر چلے گئے ۔
لٹیروں کی تلاش جاری ہے ۔