لکھنؤ۔ٹیلے والی مسجد کے سامنے بی جے پی کے پارلیمانی رکن اور ہندو یووا واہنی کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ واضح رہے کہ یوگی کے بیان کے بعد بلرامپور میں پُر تشدد واقعات میں مسلمانوں کا کافی نقصان ہوا جس کی مخالفت اور ملزمین کی گرفتاری کیلئے پتلے نذر آتش کئے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ایک طرف ریاست میں تشدد پھیل رہا ہے دوسری طرف سماج وادی پارٹی جشن منا رہی ہے۔ سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا کے صدر محمد آفاق، اسمارٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری شہزادہ منصور احمد ، حاجی محمد فہیم صدیقی اور خواتین سیل کی صدر شمیم وارثی نے سخت لفظوں میں مذمت کی۔
کرتے ہوئے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ میں مسلم مجلس کے زید احمد فاروقی، محمد سعد، راجیش بھنڈاری، سعید احمدخاں، شیلندر پرتاپ و دیگر افراد شریک ہوئے۔