جے پور : راجستھان کے جے پور شہر کے نزدیک اینٹ بھٹوں کی بستی میں آلودہ پانی پینے سے 16 بچے بیمار پڑ گئے -پولیس کے مطابق کنوتا تھانہ علاقے میں اینٹ بھٹوں پر کام کرنے والے گیارہ بچوں کو کل رات قے دست کی شکایت ہونے پر جے کے لون اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے ۔جے کے لون اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ کنوتا علاقے میں آئے ان بچوں میں سے گیارہ بچوں کو کل رات داخل کرایا گیا ہے جبکہ پانچ بچے پہلے سے ہی اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ تمام بچے سنگین حالت میں یہاں لائے گئے تھے ، لیکن ان کی حالت اب ٹھیک ہے ۔ ان سب کو قے اوردست کی شکایت تھی۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو کنوتا علاقے میں بچوں کی بیماری پر نگرانی رکھ رہی ہے ۔خیال ر ہے کہ کنوتا علاقے کے اینٹ بھٹوں کی بستی میں ٹینکروں سے ہی پینے کے پانی کی سپلائی ہوتی ہیں۔ شاید آلودہ پانی پینے کی وجہ سے بچوں کو قے اوردست کی شکایت ہوئی ہے ۔ اس سے پہلے جامڈولی کے ومدت بازآبادکاری مرکز کے گیارہ بچوں کی قے اور دست کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔