نئی دہلی:کیندریہ ودیالیوں میں 45057 عہدوں میں سے تقریبا 23 فیصد خالی پڑے ہیں۔یہ اطلاع انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر اسمرتی ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل اسکولوں میں 45057 عہدہ ہیں جن میں سے 10،644 خالی ہیں. ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر کے 15،776 عہدے ہیں جن میں سے 4149 خالی ہیں اسی طرح پرائمری ٹیچر کے 14،666 عہدے ہیں جن میں سے 3492 عہدے خالی ہیں۔اسی طرح پوسٹ گریجوئیٹ ٹیچر کے 9993 عہدے ہیں جن میں سے 2036 عہدے خالی پڑے ہیں۔ پرنسپل کے 1081 عہدے ہیں ان میں سے 252 عہدے خالی ہیں۔ ڈپٹی پرنسپل کے 476 عہدہ ہیں جن میں سے 133 عہدے خالی ہیں.محترمہ ایرانی نے بتایا کہ لائبریرین کے 147 اور ہیڈماسٹر کے 262 اور میوزک ٹیچر کے 176 عہدہ بھی خالی ہیں۔