نئی دہلی:مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے اسٹنگ آپریشن معاملہ میں اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہریش راوت کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے ۔سی بی آئی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے مسٹر راوت کو پوچھ تاچھ کے لئے پیر کو طلب کیا ہے ۔ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مسٹر راوت نے پیر کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے کی حامی بھری ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ یہ معاملہ اتراکھنڈ میں عمران کی خریدوفروخت سے وابستہ ہے ۔