کانپور۔(نامہ نگار)۔ ارسلا اسپتال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اے ڈی ہیلتھ ستیش ترپاٹھی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، دفاتر،اسپتال، ریسٹورینٹ، تفریحی مراکز، عدالتوں، بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن وغیرہ اجتماعی مقامات پر سگریٹ نوشی نہ کریں۔ ۱۸ برس سے کم عمر کے لوگوں کو تمباکو فروخت کرنا قابل جرم ہے۔ تعلیمی اداروں سے ۱۰۰ گز کے دائرہ میں سگریٹ یا دیگر تمباکو کی اشیاء فروخت کرنا ایک قانونی جرم ہے اسے روکنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل کی گئی ہے جو بھی شخص مذکورہ مقامات پر تمباکو یا اس سے بنی ہوئی اشیاء فروخت کرتاہوا پایاجائئے گا اس پر ۵۰۰ روپئے سے ۲۰۰۰ روپئے تک کا جرمانہ فوری اثر سے عائد کیا جائے گا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جیل تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ ٹیم نے آج سے ہی کام شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ معلومات ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت کانپور منطقہ ڈاکٹر پی ایل گپتا نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مہیا کرائی۔