امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار کے لیے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔
نئے عوامی سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کو چوّن فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتالیس فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے انڈیانا پرائمری انتخابات سے قبل امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے کئے گئے عوامی سروے کے مطابق صدارتی امیدوار کی ڈیموکریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن کو چوّن فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ری پبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتالیس فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔
سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن تیرہ پوائنٹس کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں۔ سروے میں شہریوں سے معیشت، دہشت گردی، خارجہ پالیسی، صحت اور تعلیم سمیت مختلف ایشوز پر رائے لی گئی۔