نئی دہلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموھن سنگھ اور پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کو جمہوریت بچاؤ مارچ کے بعد آج یہاں پارلیمنٹ اسٹریٹ واقع تھانے میں حراست میں لیا گیا۔ سیکورٹی کے زبر دست بندو بست کے درمیان یہاں جنتر منتر پر منعقد بڑی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد محترمہ گاندھی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے پارلیمنٹ گھیراؤ کے لئے مارچ کیا لیکن انہیں پارلیمنٹ اسٹریٹ واقع تھانے میں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ محترمہ گاندھی کے ساتھ ہی مسٹر راہل گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ کو بھی رہا کر دیا گیا۔ ریلی ختم ہونے کے بعد کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں کا ہجوم کانگریس قیادت کے پیچھے پیچھے جنتر منتر سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ اسٹریٹ کی طرف بڑھا لیکن اسی درمیان بڑی تعداد میں کارکنان کانگریس لیڈروں کے قریب آ گئے جس کی وجہ سے سکیورٹی کو کانگریس لیڈروں کو دھکا مکی سے بچانے کے لئے سخت مشقت کرنی پڑی۔