نئی دہلی:کانگریس کے جے رام رمیش نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نامزد رکن سبرامنیم سوامی کے بیان کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اس کے لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے ۔ مسٹر رمیش نے پارلیمنٹ میں ضابطہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ چار مئی کو اگستا ویسٹ لینڈ سودے پر بحث کے دوران لگائے گئے الزامات پر ڈاکٹر سوامی کو تصدیق شدہ نقول پیش کرنے کو کہا ۔ انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے اور غلط بیانی کی ہے ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ سے جاری ایک بلٹن کے مطابق تصدیق شدہ نقول حاسل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ نامزد رکن نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا نے اس کی توثیق کی ہے اس پر مسٹر سوامی کو معافی مانگنی چاہئے ۔مسٹر رمیش نے کہا کہ نائب چیئرمین کو اس پر وضاحت دینی چاہئے ۔ مسٹر کورین نے کہا کہ کسی بھی ممبر کے بیان کو چیئرمین، نائب چیئرمین یا ایوان تصدیق نہیں کرتے ۔اپنے بیان کو ممبران خود تصدیق کرتے ہیں۔