نئی دہلی:حکومت نے آج کہا کہ جعلی کرنسی نوٹوں پر روک لگانے کے لئے نوٹوں میں سیکورٹی کے نئے نئے فیچر جوڑے جا رہے ہیں اور پلاسٹک نوٹ عمل میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ خزانہ وزیر مملککت جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرنسی نوٹوں میں حفاظتی اقدامات مسلسل مضبوط کیے جاتے ہیں۔ سرکاری سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں اس کے لئے ہمیشہ تحقیق جاری رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک نوٹ بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارڈوں اور ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نقد ی مبرا ذرائع کے توسط لوگوں کو ادا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ اس سے نہ( نہ) صرف نقد بلکہ سکوں پر بھی انحصار کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سکوں کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک کے ٹکسالو کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھاکر 1800 کروڑ نگ تک کرنے کے لئے پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکوں کی کمی کی جہاں سے خبر آتی ہے ان علاقوں میں اس کی فراہمی بڑھا دی جاتی ہے ۔