نئی دہلی:سپریم کورٹ نے کال ڈراپ کے خلاف چارج لگانے کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آج راحت دے دی۔عدالت عظمی نے اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم کرتے ہوئے سیلولر آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا کی اپیل کو تسلیم کرلیا۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی ٹیلی کوم ریگولیٹری ٹرائی نے کال ڈراپ کے معاملے میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر چارج لگانے کا حکم دیا تھا جسے ہائی کورٹ نے درست ٹھہرایا تھا۔ سیلولر آپریٹر ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے حکم کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔