نئی دہلی: برطانیہ نے شراب کے تاجر اور کنگ فشر ایر لائنس کے مالک وجے مالیہ کو ملک بدر کرنے کی ہندوستان کی درخواست پر معذوری ظاہر کرتے ہوئے ان کی حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایاکہ برطانیہ کی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ 1971 کے معاہدہ کے تحت ملک میں رہنے کے لئے ویلڈ پاسپورٹ رکھنے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ حالانکہ ان کے خلاف الزامات کی سنگینی کے مدنظر باہمی قانونی امداد یا حوالگی کی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے ۔خیال رہے کہ مالیہ ملک کے مختلف بینکوں کا تقریباً نو ہزار کروڑ روپیہ ڈوبا کر خاموشی سے ہندوستان چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں ۔مالیہ نے پچھلے دنوں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔