چین معیاری اشیاء کی تیاری میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ امریکہ ، جرمنی اور جاپان ابھی تک اس سے آگے ہیں ۔
چینی اکیڈیمی آف انجنئیر نگ نے اپنی ایک رپورٹ کہا ہے چین معیاری اشیاء کی تیاری میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ امریکہ ، جرمنی اور جاپان ابھی تک اس سے آگے ہیں۔ چینی ایک مضبوط قوم ہے اور اس نے ایک سال قبل اپنے دس سالہ منصوبے کا ’’میڈ ان چائنا 2025‘‘ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد چین کی مصنوعات کو جدید بنانا تھا اور اسے دس سال کے اندر جرمنی اور جاپان کے معیار تک لانا تھا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ اپنا ہدف حاصل کرنے کیلئے چین کو بعض رکاوٹیں درپیش ہیں لیکن چین موجودہ صورتحال کو تبدیل کردے گا اور وہ مقررہ مدت کے اندر اپنا ہدف حاصل کر لے گا ۔ یاد رہے کہ چینی مصنوعات دنیا کی کل مصنوعات کا بیس فیصد ہیں ۔