الہ آباد:اترپردیش کے سکینڈری ایجوکیشن بورڈ ل دوپہر یہاں دسویں اور بارہویں کلاس کے نتائج کا اعلان کرے گا۔
بورڈ کی سکریٹری شیل یادو نے آج یہاں بتایا ہے کہ ہائی اسکول اور انٹرمیجیٹ کے نتائج کا اعلان ایجوکیشن ڈائرکٹر اور بورڈ کے چیئرمین امرناتھ ورما ساڑے بارہ بجے کریں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ 37،49،977 طلبا نے دسویں کا امتحان دیا تھا جبکہ 12 ویں کلاس کے لئے 30،71،892 طلبا امتحان میں بیٹھے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹWWW.UPM SP.NIC.IN اور WWW.UPM SP RESULTS.UP .NIC.IN پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
بورڈ کے امتحان اس سال 18 فروری کو ریاست بھر کے 11،580 مراکز پر ہوئے تھے ۔
کوئی دوسرا شخص طالب علم کی جگہ امتحان میں نہ بیٹھے اس کے لئے بورڈ نے پہلی مرتبہ طلبا کے لئے اسمارٹ بار کو ڈوالے ایڈمٹ کارڈ جاری کئے تھے جن میں طالب کا نام ، تصویر پتہ اسکول کا نام تمام کوائف درج تھے اور ہال کے اندر داخل ہونے سے پہلے امتحان دینے والے کی جانچ کی جاتی تھی۔