لکھنؤ: اترپردیش کے بائیس لاکھ سرکاری ملازمین ٹیچروں اور پنشن پانے والوں کو جولائی سے چھ فیصد اضافی مہنگائی بھتہ (ڈی اے ) ملے گا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ ریاستی مالیاتی محکمہ نے اس حکم کو منظوری دے دی ہے اور اب اسے کابینہ کے سامنے پیش کیا جا ئے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اضافی ڈی اے ریاستی ملازمین کی جون کی تنخواہ میں شامل کیا جائے گا۔
اضافی مہنگائی بھتہ جولائی 2016 سے نافذہوگا۔ جنوری سے مئی تک 5 ماہ کا بقایہ ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ میں جمع کرادیا جائے گا جن کاپی ایف کھاتہ نہیں ہے انہیں نقد یا این ایس سی سرٹفکیٹ دیئے جائیں گے ۔
فی الحال ریاستی ملازمین کو 119 فیصد ڈی اے مل رہا ہے اب اضافہ کے بعدانہیں 125 فیصد ڈی اے ملے گا۔ اس اضافہ سے ریاستی حکومت پر سالانہ 1500 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔