متھرا: اترپردیش میں متھرا کے پرکھم تھانہ علاقے میں گشت پر مامور پولیس پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا جس سے چوکی انچارج سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کنور انوپم سنگھ نے یہاں بتایا کہ پرکھم تھانہ کے انچارج اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ کل رات گشت پر نکلے تھے ۔ اسی دوران شراب پی کر ہنگامہ کررہے جواہر ، اس کے دو بیٹو بھورا اور ونود سمیت بارہ سے زیادہ لوگوں کو پولیس نے جب پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے مل کر پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔
حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جس میں چوکی انچارج راجیش کمار کی حالت نازک ہے ۔ انہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔