گوپال گنج:بہر میں گوپال گنج ضلع کے شہر تھانہ علاقہ میں کل دیر رات زمین کے تنازعہ میں سابق ممبر پارلیمنٹ کے رشتہ داروں نے ایک کسان کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ایک اعلی سرکاری افسر نے بتایا کہ ارار موڑ وارڈ نمبر آٹھ کے رہائشی کسان حولدار میاں جب سور ہے تھے تبھی کچھ مجرموں نے دیر رات گھر میں گھس کر انہیں گولی مار دی ۔ اس واردات میں کسان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ قتل کا سبب زمین کا تنازع ہے ۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ اس سلسلے میں حولدار میاں کی بیو ی زبیدہ خاتون کے بیان پر متعلقہ تھانہ میں سابق ممبر پارلیمنٹ انیرودھ پرساد یادو عرف سادھو یادو کے برادر نسبتی گھنشیام یادو ، مہابیر پراد اور بٹو کمار کے خلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے ۔ واردات کے بعد سے ہی ملزم فرار ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گوپال گنج صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔