حیدرآباد:مشہور ایپل کمپنی نے حیدرآباد میں اپنے نئے دفتر کے قیام کا اعلان کیا ہے جس سے ایپل کمپنی کے پروڈکٹس جیسے آئی پیڈ،میک اور اپیل واچ کی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔یہ کمپنی چارہزار ملازمتیں فراہم کرے گی۔ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے آج تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیت قابل ستائش ہے ۔ ایپل کمپنی میپ ‘ تری ڈی ویو ‘ فلائی اوور فیوچر جیسی نئی چیزوں کا اضافہ کرنا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ایپل کمپنی کی جانب سے میپ ڈیولپمنٹ آفس کے قیام کیلئے حیدرآباد کے انتخاب پر ہمیں جو عزت بخشی گئی ہے اس کیلئے وہ شکر گزار ہیں ۔ اس کے ذریعہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کی جاسکیں گی ۔ ساتھ ہی معیاری انفرا اسٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔