میل بارن :آسٹریلیا کی ایک قانونی کمپنی نے 2014میں ہلاک ہونے والے ملیشیائی ایئر لائنس کے طیارے کے مسافروں کی جانب سے یوروپی انسانی حقوق دفتر میں روس اور اس کے صدر ولادیمیر پوتن پرمعاوضے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ملیشیائی ایئر لائنس کے طیارے کو 17جولائی 2014کو یوکرین کے روس حامی باغیوں کے قبضے والے علاقے میں مار گرایا گیا تھا۔طیارہ ایمسٹڈرم سے کوالالمپور آرہا تھا اور اسے روس میں بنی میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔
طیارے کو روس میں بنی میزائل سے مار گرانے کی تصدیق گزشتہ سال ہالینڈ کی تفتیش سے ہوئی تھی۔یہ تفتیش ہالینڈ کے سکیورٹی بورڈ نے کی تھی ۔آسٹریلیا کی قانونی فرم ”سڈنی لافرم ایل ایچ ڈی ”کی جانب سے روس اور صدر پوتن کے خلاف دعویٰ نو مئی کو داخل کیا گیا۔لا فرم نے فی کس ایک کروڑ ڈالر کا دعویٰ کیا ہے ۔